کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سروں پرگولیاں مارکرقتل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیسن تھانے کی حدود کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے30سالہ ساجد مسیح ولد عارف مسیح اور 18سالہ ثناء آصف دختر محمد آصف کی لاشیں ملیں جنہیں سروں پرگولیاں مار کرقتل کیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی،ڈی ایس پی کلفٹن منشیا روپیتا،ڈی ایس پی درخشان عمران جاکیرانی اوردیگرپولیس ورینجرزکے افسران و اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپر کرائم سین یونٹ کو بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے موقع پرطلب کرلیا گیا، ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے دو چلیدہ خول بھی ملے ہیں جوپولیس نے اپنی تحویل میں لےلیے ہیں،متقولین کو چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام پرمٹی کے ٹیلوں کے قریب لا کرفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتولین کی لاشیں زیادہ پرانی نہیں مقتولین کورات کے کسی وقت یا اعلی الصبح فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر مقتولین کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس کی مدد سے ان کی فوری شناخت ہوسکے تاہم بائیو میٹرک ڈیوائس کی مدد سے مقتولین کی شناخت عمل میں لائی گئی مقتولین ایک ہی گاؤں ڈاکخانہ لالا پل عبداللہ پور تحیل نوشیرہ ورکاں گجراں والہ کےرہائشی تھے،مقتولہ ثناء آصف کے بھائی وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ تتلے علی ضلع گوجرنوالہ میں 17 جولائی 2025 کومقتول ساجد مسیح کے خلاف ثناء آصف کے اغواء کا مقدمہ درج ہے، مقتولیں کےپاس سےایک موبائل فون،نقدی اورکچھ پاسپورٹ تصاویرملی ہیں ،مقتولین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیں ہیں پولیس نے مختلف پہلوؤں پر دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی ،مقتولین کو قتل کرنے کہ وجہ فوری سامنے نہیں اسکی ہے واقعہ ذاتی دشمنی ،غیرت کے نام پر قتل یا کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے پولیس واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔