اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی تیل کی صنعت نے ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے کیونکہ 29آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ملک گیر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ مربوط ہونے کے لیے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹمز نصب کر لیے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایندھن کی اسمگلنگ، غیر قانونی ڈیکینٹیشن، اور سپلائی چین کی دیگر بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے مقصد سے بنائے گئے اس نظام کے تحت تقریباً 15 ہزار ٹینک لاریوں میں پہلے ہی جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز نصب کی جا چکی ہیں۔ ا