کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،ایوان میں نیپرا فیصلے کے خلاف قرارداد پیش ، ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے قرار داد پر ایوان میں منگل کو مفصل بحث کی رولنگ دے دی۔ اپوزیشن کے رکن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی حکومت سندھ نے بھی حمایت کردی ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ سندھ میں بجلی کے تقسیم کاراداروں کو آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کو اجتماعی سزا دیں ،اس معاملے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔