• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار جونیئر نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

میہڑ(نامہ نگار )شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ کسی سے اتحاد کے بغیر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئینگے۔ آئندہ انتخابات میں لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سوچ سے آگے بڑھنا چاہئے سندھ کی زمینیں اور معدنی وسائل پر لوٹ مار اور قبضہ برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دادو میں سورج آباد محلہ میں فقیر محمد حسن اتیرو کی رہائشگاہ پہنچ کر اس والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ جس کے بعد کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ ہمیں امیروں کی طرح سیاست نھیں کرنی چاہیے۔ شہید میر مرتضی بھٹو کا نظریہ بڑھانے کیلئے ہم نئی سوچ اور نظریئے سے آرہے ہیں۔ ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید