• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیو نیوز“ کا یوم آزادی پر منفرد خراجِ تحسین اپنی آواز سے وطن سے محبت کا پیغام دیں

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل ”جیو نیوز“ایک بار پھر یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک منفرد اور جذبے سے بھرپور دستاویزی فلم پیش کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام کو بھرپور طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ”جیو نیوز“ نے فنونِ لطیفہ سے وابستہ نوجوانوں اور فنکاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کریں۔چاہے آپ قومی نغمے گاتے ہوں، جذبہ جگاتی شاعری کرتے ہوں، مصوری یا موسیقی کے ذریعے پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوں۔”جیو نیوز“ آپ کی آواز، آپ کی محبت اور آپ کا جذبہ پوری قوم تک پہنچانا چاہتا ہے۔اس خصوصی دستاویزی فلم کو بنانے کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی، یکجہتی، ثقافت اور عوام کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے۔ منتخب شرکاء سے ”جیو نیوز“کی ٹیم خود رابطہ کرے گی اور اُن کا فن 14 اگست کی خصوصی دستاویزی فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔اگر آپ اپنے فن کے ذریعے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، تو آج ہی اپنی ویڈیو کے ساتھ اپنا نام اور رابطہ نمبر ”جیو نیوز“کے ان باکس میں بھیجیں۔اس یومِ آزادی پر اپنی آواز، اپنا جذبہ، اور اپنی محبت پوری قوم کے ساتھ بانٹیں کیونکہ یہ وطن ہمارا ہے جو ہمارے لہو کی خوشبو سے مہکتا رہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید