کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود گلزار ہجری ختم نبوت چوک کے قریب رات گئے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا،اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ۔مقتول کی شناخت 36 سالہ محمد کریم ولد خمیسو کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دو ملزمان نے مقتول سمیت دیگر شہریوں سے بھی لوٹ مار کی اور فرار ہوئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے گیا جنھیں متاثرہ شہریوں نے شناخت کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔