• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی باعزت بری

رانی پور (نامہ نگار) این پی پی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر ہنگورجہ تھانے پر موٹر سائیکل اور تین ہزار روپے لوٹنے اور سہولت کاری کیس میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ صوبھو ڈیرو ایٹ رانی پور عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے وکیل لیاقت جتوئی کے دلیل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ فیصلے میں غلام مرتضیٰ جتوئی کا نام کیس سے خارج کر کے باعزت بری کر دیا۔ این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت سے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ترميم آنے کے بعد ملک کا ماحول تبدیل ہو جائیگا حکمران جو چاہیں گے وہی ہوگا اس وقت امن امان کی صورتحال تمام خراب ہے۔
اہم خبریں سے مزید