پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سےفوجی انخلا کیلئے15دنوں ڈیڈلائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت آرٹیکل245کے تحت خیبر پختونخوا خاص کر قبائلی اضلاع میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کرے، تحریک انصاف نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو اسی مطالبہ پر مبنی قرارداد فوری طور پر اسمبلی سے پاس کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل فوری طورپر سپریم کورٹ میں22دسمبر2023کا حکم امتناعی واپس لینے کیلئے رٹ پٹیشن دائر کریں جبکہ ہر دو ہفتہ بعد تحریک انصاف تنظیمی کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کریں۔