• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران، وفاقی وزیر کا شوگر ملوں کے اسٹاک کی ’’سخت نگرانی‘‘ کا حکم

اسلام آباد (اسرار خان)ملک بھر میں چینی کا بحران شدید، قیمتیں 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں، وفاقی وزیر کا چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملوں کے اسٹاک کی ’’سخت نگرانی‘‘ کا حکم  اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی کا بحران پیر کو مزید شدت اختیار کر گیا، کیونکہ لاہور اور اسلام آباد کی مارکیٹوں میں چینی کی شدید قلت دیکھی گئی، جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قیمتیں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 190 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں۔ بڑھتے ہوئے چینی بحران کے درمیان، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملوں کے اسٹاک کی ’’سخت نگرانی‘‘ کا انتباہ جاری کیا۔ 22 جولائی کو وفاقی وزیر نے اس وقت سخت انتباہ جاری کیا تھا جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ کئی شوگر ملز نہ صرف زیادہ قیمتیں وصول کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے چینی کی مارکیٹ سپلائی بھی روک دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید