اسلام آباد(تنویر ہاشمی)معیشت کی بحالی جاری، مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد متوقع ۔رواں مالی سال2025-26کے پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 3.5فیصد سے 4.5فیصد رہنے کی توقع ہے ، حالیہ بہت زیادہ بارشوں کے باعث زراعت کی پیداوار اور سپلائی متاثر ہو سکتی ہے ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ میں اضافہ ہوگا،وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پورے مالی سال 2024-25میں ترسیلات زر 26.6فیصد اضافے سے 38ارب30کروڑ ڈالر ، برآمدات 4.2فیصد اضافے سے 32ارب30کروڑ ڈالر ، درآمدات11.1فیصد اضافے سے 59ارب ڈالر رہی جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 8فیصدکمی ہوئی اور ایک ارب 80کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو مالی سال 2023-24میں ایک ارب 96کروڑ ڈالر تھی ، جولائی تا مئی کےد وران ایف بی آر ریونیو میں 26.3 فیصد اور نان ٹیکس ریونیو میں 62.7فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی خسارے میں 18.34فیصد کمی ہوئی اور 11ماہ کے دوران 4278ارب روپے کا مالی خسارہ ہوا جو مالی سال 2023-24میں 5239ارب روپے تھا۔