اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں،اے ایف پی) فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سعودی عرب مشرق وسطی میں امن کے لئے اہم اور لازمی حصہ ہے۔ فلسطین کی ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد حیثیت میں قائم ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا رول انتہائی لازمی ضرورت ہے اور وہ اس مسئلے کوحل کرواسکتے ہیں۔ فلسطین کی ریاست کے قیام سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہیں استوار ہونگی ہم فرانس کے صدر کی جانب سے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہیں یہ باتیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے فرانس کے وزیر خارجہ جان بروٹ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیرو نے پیر کواقوام متحدہ میں سعودی عرب کیساتھ مشترکہ صدارت میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔