پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو پتا لگا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر کے بچے کو مت مارو، یہ صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔
حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ان میں اداکارہ کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔