لاہور(ایجنسیاں)پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے 9مئی 2023ء کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہوچکا ہے‘اس وقت قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری ڈپٹی قائد حزب اختلاف معین قریشی سر انجام دے رہے ہیں،آئندہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کو قائد حزب اختلاف کا انتخاب کرنا ہوگا۔