• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان حکومت نے 37 دیہات کو آفت زدہ قرار دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت نے سیلابی تباہی سے دوچار 8 اضلاع کے 37 دیہات کو آفت زدہ قرار دے دیا۔20 جولائی سے قدرتی آفات سے نقصانات کا تخمینہ 15 سے 20 ارب روپے ہے،جمعرات کے روز محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے جانے والے علاقوں میں گلگت کے 9، دیامر 12، غذر 5، اسکردو 4، گانچھے 2، شگر 3، نگر اور کھرمنگ ضلعے کے ایک ایک گاؤں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے ان میں انسانی جانوں کے نقصانات کے ساتھ گھروں اور فصلوں کے ساتھ انفر ا اسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے، اس بنیاد پر 8 اضلاع کے 3 درجن مقامات کو حاصل اختیارات کے تحت حکومت نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت نے 20جولائی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15سے 20ارب روپے بتایا ہے جبکہ اب تک 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک درجن افراد لاپتہ ہیں اور سیلاب میں سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی 20سے زائد گاڑیاں بھی سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید