کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے زیراہتمام 20ویں مائی بین الاقوامی ’’مائی کراچی اویسس آف ہارمونی نمائش یکم اگست2025سے ایکسپو سینٹر کراچی میں اپنی روایتی آب وتاب کے ساتھ منعقد ہوگی۔ نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔ نمائش میں350 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جو خریداروں کو رعایتی نرخوں پر مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج پیش کر رہے ہیں۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے اس تین روزہ نمائش کی اہم خصوصیات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اتوار 3 اگست 2025 تک جاری رہے گی جہاں نہ صرف بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو کنزیومر روابط کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آتا ہے ۔