• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے ساؤتھ کے کراچی اور سکھر میں چھاپے، 4 گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ساؤتھ کے ڈائریکٹر عامر نواز کی سخت ہدایات کے بعد گزشتہ روز چار مختلف چھاپوں، جس میں سے دو کراچی اور دو سکھر میں مارے گئے اور اس سلسلے میں چار مقدمات درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں ملزمان پر الزام تھا کہ وہ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر ان کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ایک ملزم تو اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کر رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے اپنی خاتون دوست کی قابل اعتراض تصاویر اس کی ماں کو بھیج دیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد زعیم کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر کے فارنسک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید