• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُروشی روٹیلا کا 70 لاکھ کا زیور لندن ایئرپورٹ سے چوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا 70 لاکھ روپے مالیت کا زیور لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ سے چوری ہوگیا۔

اُروشی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے لندن پہنچی تھیں اور ان کا لگژری برانڈ کا بیگ ایئرپورٹ کے بیگیج بیلٹ سے غائب ہوگیا، جس میں ان کے قیمتی زیورات بھی موجود تھے۔

اُروشی نے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز سے لندن پہنچنے کے بعد یہ واقعہ رپورٹ کیا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بطور ایمرٹس کی پلاٹینم ممبر اور عالمی فنکارہ، مجھے لندن گیٹوک ایئرپورٹ پر ہونے والی اس چوری پر شدید افسوس ہے، اس قدر سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگیج بیلٹ سے بیگ کیسے غائب ہو سکتا ہے؟

یہ پہلا موقع نہیں کہ اُروشی نے کسی قیمتی شے کے گم ہونے کی شکایت کی ہو، اکتوبر 2023ء میں بھی اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 24 قیراط سونے سے بنا ہوا آئی فون احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھو دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید