• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روسی تیل کی تنصیبات و ملٹری ایئر فیلڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین نے روس میں تیل کی تنصیبات اور ملٹری ایئر فیلڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس کے علاقے ریازان میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

حملوں میں تیل کے گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ روس کے علاقے پریمورسکو میں ملٹری ایئر فیلڈ کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی حملوں پر روس کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید