• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل امریکا کے 50 فیصد ٹیرف کے بدلے تجارتی اقدامات کرنے پر غور کرنے لگا، رپورٹ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

برازیل امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف لگانے کے بدلے تجارتی اقدامات کرنے پر غور کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے برازیلین سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ برازیلین صدر نے امریکی ٹیرف کا جواب دینے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق برازیل امریکا کے خلاف جوابی تجارتی اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں بھارتی مصنوعات پر بھی 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کر دیا ہے جس کے بعد بھارت پر امریکی ٹیرف کی مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید