کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سپریم کونسل نے 9 دسمبر کو ریڈ زن میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ترجمان کے مطابق احتجاج کا مقصد ٹراما سینٹر اور بی آئی سی وی ڈی سے متعلق قوانین، سروس اسٹرکچر اور شفافیت کے حوالے سے پائے جانے والے مسائل کو اجاگر کرنا ہے سپریم کونسل کے مطابق ان دونوں میگا پروجیکٹس کے لیے نہ تو کوئی باقاعدہ ایکٹ تشکیل دیا گیا ہے اور نہ ہی سروس اسٹرکچر واضح کیا گیا ہے جس سے سیکڑوں ڈاکٹرز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے جب تک باقاعدہ ایکٹ اور سروس اسٹرکچر سامنے نہیں آتا ان منصوبوں کا افتتاح نہیں ہونے دیا جائے گا سپریم کونسل نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دنوں ہاؤس آفیسرز کے ساتھ پی ایم ڈی سی قوانین کے برعکس ہونے والے سلوک کی مکمل انکوائری کی جائے اور ہاؤس جاب سے متعلق تمام سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں پوسٹ گریجویٹس اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں اضافہ دیگر صوبوں کے مطابق کیا جائے۔