• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی، منشیات، اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا عزم کیا ہے پولیس نے 6 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 10 کلو گرام چرس 4 کلو کرسٹل ( آئس ) 3 لاکھ 80 ہزا ر روپے سے زائد نقدی برآمد کی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 پسٹل قبضے میں لے لیں انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرکے چھینی گئی اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کرکےمقدمات درج کر لئے ہیں انہوں نے بتایا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید