کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرماہ جبین نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنا کر ہی ترقی کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا یہ باتیں انہوں نےہیومن ایڈوکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاایکسپو میں ہینڈی کرافٹس،آرٹس اینڈ پینٹنگ،جیولری، ملبوسات، کاسمیٹکس سمیت کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے افتتاح فرخندہ اورنگزیب نے کیا مقررین نے خواتین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں آج کا ایکسپو اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین نہ صرف باوقار طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں بلکہ ہر شعبۂ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں انہوں نے خواتین کی تخلیقی و کاروباری صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے اس اقدام کو بے حد سراہااورکہا کہ اس طرح کے پروگرام خواتین کو خودمختاری، معاشی استحکام اور اعتماد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔