کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ممتاز علماء کرام مولانا انوارالحق حقانی،مولاناعبدالرحیم رحیمی ، مولانا حافظ حسین احمدشرودی،مفتی محمداحمد، مولانا عطاء الرحمٰن رحیمی، مولانامحمداویس،مولاناعنایت اللہ، حاجی خلیل الرحمٰن،حاجی گل محمد آغا،حاجی محمد عمران ،ڈاکٹر عتیق الرحمٰن و دیگر نے جامعہ مطلعُ العلوم کوئٹہ کے صدر مدرس مولانا عبدالصمد شہیدکے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا مرحوم کی شہادت سے اہلِ حق ایک سچے رہنما، باکردار .عالمِ دین اور خدمتِ دین کے عظیم ستون سے محروم ہوگئے ہیں ان کی پوری زندگی علمِ دین کی ترویج اورطلباء کی تربیت میں گزری ہزاروں طلباء ان کے درس حدیث سے فیضیاب ہوئے اور ان کی علمی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ علمی عملی اور سماجی و قبائلی معاملات میں انکا شاندار کردار تھا۔