کوئٹہ( پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان اور آل بلوچستان پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سید عبد القیوم آغا مرکزی دفتر میں ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی میرحمزہ خلجی جنرل سیکرٹری اربابِ جہانگیر کاسی نائب صدر حاجی طالب کاکڑ نور الحق ترین حاجی عبد المالک ترین اسماعیل داوی حاجی محمد ہاشم حاجی سید گل اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے ناروا رویے اور پورے پاکستان سے ہٹ کر زیادہ ٹیکسز کے خلاف 9اور 11دسمبر احتجاج کیاجائے گا ایف بی آر کے آفس کے سامنادھرنادیاجائے گا۔