• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی ملک گیر ہڑتال کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، نور محمد شاہوانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت نور محمد شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں عطا اللہ خان کاکڑ ،ظاہر شاہ، خدا داد شاہوانی، روزی خان مندو خیل ،نور خان کرد، عبدالمجید پرکانی، نظام الدین کرد، عبدالوحید کرد ،علی احمد، نجیب اللہ شاہوانی، جمعہ خان سمالانی ،ریاض احمد ،سرفراز اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی نور محمد شوانی نے تمام ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کیے کہ 8دسمبرکوپورے پاکستان میں ہونے والی ہڑتال کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیں تمام گڈز کمپنی مالکان صبح آٹھ بجے ہزار گنجی ٹرک اڈا مرکزی دفتر پہنچ جائیں۔
کوئٹہ سے مزید