کوئٹہ ( پ ر ) پییلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صوبدار جتک نے آج کلی لوہڑ کاریز جتک چوک پر نکاسی آب کے جاری کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ نکاسی آب کا منصوبہ عدم توجہی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا جسے علاقہ ایم پی اے میر عبید اللہ گوریج کی ہدایت پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ایم پی اے نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے گزشتہ روز علاقے کےلئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ہوئی جس سے بجلی کا مسئلہ ہوا ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر بھی جلد نصب اور بہت جلد واسا کے ٹیوب ویلز کو بھی فعال کردیا جائے گا۔