کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے دکاندار اپنی دکانوں کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کیا ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے سامان کو ٹریفک پولیس کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا انہوں نے ٹریفک پولیس کے عملے کو فوری طور پر مسجد روڈ میں دکانوں کے باہر رکھے ہوئے سامان جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا تھا کارروائی کے احکامات دیئے اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر سڑک کے کنارے قائم تھڑے اور رکاوٹ بننے والی ریڑھیاں تحویل میں لے لیں انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے تجاوزات کی فوری طور پر ٹریفک پولیس کے شکایات نمبر 9201991۔ 9213316 پر اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرکے تجاوزات کا قلع قمع کیا جائے۔