• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کی پنجگور میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی کردار کشی پرتشویش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے پنجگور میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت کے عملے کے خلاف جاری غیر اخلاقی مہمات اور کردار کشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹراور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز محدود دستیاب وسائل کے باوجود لگن، خلوص اور جذبے کے ساتھ خدمات فراہم کر رہے ہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور حقیقت میں رورل ہیلتھ سینٹر کے انفراسٹرکچر اور وسائل کے ساتھ کام کر رہا ہے اگرچہ اسے کاغذی طور پر پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور پھر ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا گیامگر بجٹ، عملہ، مشینری، جدید آلات، اور دیگر بنیادی سہولیات ابھی تک اس درجے کے مطابق نہیں ہیں وسائل کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ڈاکٹروں اور صحت کے عملے کی نہیں کچھ عناصر نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف کردار کشی اور بلیک میلنگ مہم شروع کر رکھی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے ترجمان نے کہاکہ غلط پروپیگنڈے فوری طور پر بند کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید