کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی عطاء اللہ خان کاکڑ ہوا جس میں عہدیداروں سمیت گڈز ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں 8 دسمبر کی ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 دسمبر کو بلوچستان بھر میں ہر قسم کی لوڈنگ مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے بھی کسی قسم کی ترسیل نہیں کی جائے گی ۔