اسلام آباد( رانا غلام قادر )گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی نامزد بنکوں کے ذریعے چار اگست ( کل ) سے شروع ہوگی ۔حج درخواستیں پہلے آئیے ۔در خواستیں کم آ نے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے11سے 16 اگست تک در خواستیں وصول کی جا ئیں گی پہلے پائیے کے اصول کی بنیاد پر 4 سے 9 اگست تک وصول کی جائیں گی۔38سے42دن کے لانگ پیکج کیلئے پہلی قسط پانچ لاکھ روپے اور 20سے25دن کے شارٹ پیکج کیلئے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔رجسٹرڈ عازمین حج سے حج د ر خواستیں چار اگست سے نو اگست تک وصول کی جا ئیںگی ۔ گورنمنٹ حج سکیم کا کوٹہ ایک لاکھ انیس ہزار ہے۔اگر نو اگست تک مقررہ کوٹہ مکمل ہو گیا تو درخواستوں کی وصولی بند کردی جا ئے گی تاہم در خواستیں کم آ نے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے گیارہ سے سولہ اگست تک در خواستیں وصول کی جا ئیں گی۔حج کا بنیادی پیکج بشمول قربانی گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے سے بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے تک رہنے کا امکان ہے۔حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر کو وصول کی جا ئے گی۔پاسپورٹ 26نومبر2026تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ڈبل بیڈ دو افراد کی فیملی کیلئے ا ختیاری سہولت کے تحت دستیاب ہوگا جس کے دو لاکھ روپے فی فرد اضافی لئےجائیں گے۔ٹرپل بیڈ کی صورت میں 67ہزار رو پے فی فرد اضا فی وصول کئے جائیں گے۔