اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ہفتہ کی شب علمائے کرام نے وفد کی سطح پر ملاقات کی ۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کرنے والوں میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، امیر جما عت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، پاکستان علما کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی او ر پیر ہارون گیلانی شامل ہیں۔ سابق وزیر مشاہد حسین سید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی صدر نے پاکستانی دینی و مذہبی قائدین سے ملاقات میںمذہبی ہم آہنگی و امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔