• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، استغاثہ کے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلمبند، جرح بھی مکمل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،ملزم عمران خان اور ملزمہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے ایک اور گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلمبند کرلیا ہے جب کہ وکیل صفائی نے گواہ کے بیان پر جرح بھی مکمل کرلی ہے ، کیس میں مجموعی طور پر 11 گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرادیئے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ۔
اہم خبریں سے مزید