اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران ایک ڈویژن اور 6 سنگل بنچ دستیاب ہوں گے،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس سے جاری ججز ڈیوٹی روسٹرکے مطابق ڈویژن بنچ چیف جسٹس اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا جبکہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس محمد آصف پرمشتمل نگل بنچز دستیاب ہوں گے،جسٹس سردار اعجازاسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر،جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس رخصت پر چلے گئے۔