اسلام آباد(جنگ رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں حاضرملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے غیر حاضرملزمان کے وارنٹ جاری کردیے جبکہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی شروع کردی تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزمان کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی،تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے چالان کی نقول تقسیم کرتے ہوئے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔