کراچی(اسٹاف رپورٹر) فورٹ لارڈر ہل میں اتوار کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گراؤنڈ میں تین سینئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات کی۔ ٹیلی وژن پر دیکھا گیا کہ تینوں کھلاڑی سنجیدگی سے چیئرمین کی بات سن رہے تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ ایک ٹیم بننے سے کامیابی ملتی ہے خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم ہیں ۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں ایک دوسرے کو اسی طرح سپورٹ کریں ۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں محمد رضوان کپتانی کریں گے۔ سلمان آغا ان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔