• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کانسٹیبل نے پیٹی بھائی کیخلاف 13لاکھ فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹی تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل نے اے ایس آئی کے خلاف 13لاکھ روپے فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس کالونی کے رہائشی ہیڈ کا نسٹیبل غلام مرتضیٰ ولد عبدالوہاب نے سٹی تھانے میں ایک درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ پولیس لائن کے اے ایس آئی اسد عباس نے بطور قرض پانچ لاکھ روپے لئے کچھ عرصے بعد بعد مزید آٹھ لاکھ روپے بھی قرض لئے کافی عرصہ گزرنے کے بعد میں نے اس سے رقم واپس کرنے کا کہا مگر وہ ٹال مٹول کرتا رہا اس کے بعد اس نے مجھے پانچ لاکھ اور آٹھ لاکھ کے دو چیک دئیے تو ڈس آنر ہو گئے اسد عباس میرے ساتھ فراڈ کر رہا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور میرے رقم واپس کرائی جائے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزیڈ تحقیقاتشروع کر دی ۔
کوئٹہ سے مزید