کوئٹہ ( پ ر) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے رات کوکوئٹہ میں 10 بجے سےصبح تک گیس کی بندش پرتعجب کااظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ رات کوگیس کی بندش کا کوئی جوازنہیں اکثر گھریلو خواتین رات ہی کوکھاناپکاتی ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے گرمیوں میں گیس کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود گیس بندش کا سلسلہ برقرار ہے شہری علاقوں میں اکثر گھروں میں رات کو دس بجے کھانے پکانےکا معمول ہےلیکن گیس کی بندش نےشہریوں کوپریشانی میں مبتلاکیاہے شہریوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ اس عدالتی فیصلے کے بعد شروع ہوئی جس میں گیس بلوں میں کمی کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد سے گیس کی فراہمی میں بدترین تعطل پیدا ہوگیا انہوں نےکہاکہ رات کودیرسے آنے والے مہمانوں کیلئےبھی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے انہوں نےرات کوگیس کی بندش کوبلا جواز قرار دیتے ہوئےسوئی گیس کمپنی کےاعلیٰ حکام سےفوری طوررات کو گیس لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم کرنے کامطالبہ کیا۔