• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپوررٹر) جامعہ بلوچستان ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز سے متعلق اہم تعلیمی و تحقیقی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف تحقیقی مقالہ جات ،تھیسسز اور ریسرچ سینوپسس کی منظوری دی گئی بورڈ نے تحقیق کے معیار تخلیقی انداز اور قومی و علاقائی ترقی سے مطابقت رکھنے والی تحقیق کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے علمی معیار کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید