• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کے شعبے کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹرانسپورٹرز اتحاد

کوئٹہ ( پ ر) آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مرکزی رہنماؤں میر حکمت لہڑی، وحید خان کاکڑ، میر دولت لہڑی، حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، میر اکبر لہڑی، ظاہر شاہ کاکڑ، میر امتیاز لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، میر لالا سعید لہڑی، وزیر خان اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو منظم سازش کے تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہزاروں ٹرانسپورٹرز کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے عوام بھی شدید مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں صوبے میں پہلے ہی روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ختم کرنا ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے حکومتی اداروں کو چاہیئے کہ کرایوں کے تعین میں شفافیت لائیں غیر ضروری ٹیکس اور ناجائز کارروائیاں بند کریں بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔