کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مستونگ کے رہائشی نثار احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جامشورو سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے پسند کی شادی کی اور 30 جولائی کو عدالت میں نکاح کیا ہے تاہم میرے سسر قادر بخش شالانی نے میرے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور اب مجھے اور میری اہلیہ کو ان کے خاندان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کچھ ہوا تو میرے سسر قادر بخش شالانی ذمہ دار ہونگے ۔