• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ کونسل ایکٹ سول سرونٹ سرکاری ملازمین پر لاگو نہیں ہوتا ہے، ابراہیم زہری

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ،نائب صدر حضرت علی اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری،خالد جاوید،کریم بلوچ، اسلم کھیتران، سی اینڈ ڈبلیو کے دستگیر زہری، ایری گیشن زون کے صدر نادر شاہ،بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی ،یعقوب مندوخیل،لوکل گورنمنٹ کے نوراحمد قمبرانی،امین اللہ کاسی،ٹیکنیکل ونگ کے صدر حنیف زہری اور اربن ڈیپارٹمنٹ کے ظہور مینگل نے ایک مشترکہ بیان میں انجینئرنگ کونسل کے چیف سیکرٹری بلوچستان کولکھے گئے گمراہ کن خط کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انجینئرنگ کونسل کے ارباب اختیار کے خلاف انجینئرنگ کونسل ایکٹ 1976اور عدالتی فیصلوں کی بار بار غلط تشریح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پٹیشن نمبر52کے نتیجے میں 1995ء میں طے کردیا تھا کہ انجینئرنگ کونسل ایکٹ سرکاری ملامزین اختیار کرنے والے انجینئرز پرلاگو نہیں ہوتا لہذا انجینئرنگ کونسل کا انجینئرز کی پروموشن کے معاملات میں مداخلت سراسر غیرقانونی ہے۔