• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی بوئنگ کے 3 ہزار ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 3 ہزار ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئس، سینٹ چارلس، میزوری اور ایلینوس میں بوئنگ کمپنی کے لڑاکا طیاروں کو اسیمبل پلانٹس کے 3 ہزار سے زائد ملازمین نے پیش کیے جانے والے نوکری کے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

بوئنگ کے دفاعی شعبے کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کرینگے جس میں کام جاری رکھنے کے لیے مزدوروں کا استعمال ہی نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مزدوروں کی جانب سے مسترد ہونے والے منصوبے میں اوسط اجرت میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس میں 20 فیصد اضافہ اور 5 ہزار ڈالر بونس شامل تھا، اسکے علاوہ وقتاً فوقتاً اضافہ زیادہ چھٹیاں اور بیماری کی صورت میں مزید چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے بائنگ کی جانب سے دوسری سہ ماہی زیادہ منافہ کمایا تھا، جس میں نقصان کی مالیت معمولی تھی، اس سہ ماہی میں بوئنگ نے 1 اعشاریہ 44 بلین ڈالر کا منافع کمایا جبکہ نقصان محض 611 ملین ڈالر کا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید