• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں سونامی کا خطرہ: کیا جاپانی آرٹسٹ کی پیشگوئی سچ ثابت ہونیوالی ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے نے جاپان، امریکا، چین اور روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کروا دی تھی۔

خوفناک زلزلے کے دوران جہاں ایک جانب لاکھوں افراد اپنے فونز پر سونامی کی ٹریکنگ کرتے نظر آئے وہیں چین میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک خاص پیشگوئی سے متعلق سرچ کیا۔

اس پیشگوئی کو سرچ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ2021ء میں ایک جاپانی آرٹسٹ نے اپنی مانگا ’comic book‘ میں جولائی 2025ء میں ایک بہت بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ 

اگرچہ یہ زلزلہ 5 جولائی کے بجائے 29 جولائی کو آیا پھر بھی لوگوں نے اسے ایک حیران کُن اتفاق قرار دیتے ہوئے اس پر یقین کیا۔

ایسی صورتحال میں جاپانی ماہرینِ ارضیات کی جانب سے ایسے دعوؤں کو گمراہ کُن غیر سائنسی قرار دیا گیا ہے۔

جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اپنے بیان میں کہا کہ زلزلے کی درست پیشگوئی کرنا تاحال ناممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید