• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کو رکوائے، شہباز

اسلام آباد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کو روکنے، 5اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے، سخت قوانین کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے پر زور دے۔ علاوہ ازیںیوم استحصال پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج برو زمنگل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید