• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز بحالی؛ پاک روس انجینئرنگ، پروکیورمنٹ کنسٹرکشن معاہدہ ہوگا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے مابین انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن( ای پی سی) معاہدہ ہوگااس کےلیے پاکستان نے 15ستمبر تک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی جائے گی ، یہ فزیبلیٹی سٹڈی روس کی کمپنی تیار کرے گی اور اس پر آنے والی لاگت بھی روسی کمپنی برداشت کرے گی ،پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کےلیے روس اور پاکستان کے مابین پروٹوکول پر جولائی میں دستخط کیے گئے، نئی پاکستان سٹیل ملز کے قیام کےلیے 700ایکٹر کی سٹیل ملز کی اراضی مختص کر دی گئی ہے ، پاکستان سٹیل ملز کی مکمل بحالی پر ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہےاور سٹیل ملز کی بحالی کی صورت میں پاکستان کو چارارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور پاکستان کو ساڑھے تین سے چار ارب ڈالر کے سٹیل کی درآمد پر خرچ میں بچت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید