• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کے مالی سال 2024-25 کے خسارے میں 20 ارب روپے کی کمی

پشاور (ارشد عزیز ملک )پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے مالی سال 2024-25 کے دوران اپنے مالی نقصانات میں 20ارب روپے کی کمی کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جو گزشتہ پانچ سالوں میں پہلا بڑا مالیاتی بہتری کا اشارہ ہے۔ اس سے پہلے2023-24 میں خطرناک حد تک 142 ارب روپے تک خسارہ پہنچ گیاتھا تاہم یہ نقصانات کم ہو کر 122 ارب روپے پر آ گئے، 9720 ایف آئی آرز درج کیں،مجموعی طور پرایک ارب 30کروڑکےجرمانےبھی عائد،احتجاجی مظاہروں میں گرڈ اسٹیشنز پر 316حملے ہوئے، چئیرمین نعمت اللہ نے کہاکہ زبردستی بجلی چالو کرنے سے کمپنی کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا حکومتی تعاون کے باعث رواں سال حملوں میں کمی آئی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پیسکو کو پچھلے کئی سالوں سے مسلسل مالی خسارے کا سامنا رہا ہے۔ مالی نقصانات مالی سال 2020-21 میں 42 ارب روپے سے بڑھ کر 2021-22 میں 77 ارب، 2022-23 میں 109 ارب اور 2023-24 میں خطرناک حد تک 142 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے۔ تاہم، 2024-25 میں یہ نقصانات کم ہو کر 122 ارب روپے پر آ گئے، جس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22 ارب روپے کی بچت ظاہر ہوتی ہے۔پیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران آپریشن ٹیموں نے 40 ہزار 123 غیرقانونی ڈائریکٹ کنکشنز (کنڈے) ہٹا دیے۔ بجلی چوری کرتے ہوئے 1872 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 32 ہزار 739 ایف آئی آرز درج کرنے کی درخواست کی گئی، جن میں سے 9720 ایف آئی آرز پولیس نے درج کر لیں۔ پیسکو نے بجلی چوری میں ملوث افراد پر مجموعی طور پرایک ارب 30کروڑروپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔
اہم خبریں سے مزید