راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سےاڈیالہ جیل کے اردگرد اضافی پولیس نفری تعینات کردی گئی ،جیل کی جانب آنے والے راستوں پر بنائے گئے ناکوں پر پولیس کو الرٹ کردیاگیا،اضافی نفری کی تعیناتی کے لئے پیر کو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھا تھا جس میں جیل کے باہر اور اردگرداضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو بھیجے گئے ۔اسلام آباد سے ایوب ناصر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں سے نمٹنے کے لیے 2000 اہلکار متعین کر دئیے گئے ہیں ، پولیس ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی ،تحریک انصاف انصاف سیکرٹریٹ اور کے پی کے ہاؤس کے علاؤہ قومی اسمبلی کے امیدواروں کے گھروں اور دفتروں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔