• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال پر مسلح افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)یومِ استحصال کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے دلیر، ثابت قدم اور مظلوم عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل فوجی محاصرہ، منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور آبادی کا نسلی تناسب تبدیل کرنے جیسے اقدامات بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
اہم خبریں سے مزید