اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے سر ونگ میجر جنرل کے عہدہ کے افسر کو وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کرنےکا فیصلہ کیاہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں میجر جنرل نور ولی خان کا کیس انڈر پراسیس ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کیا جا ئے گا۔