کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کولپور اور دوزا ریلوے اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی پائلٹ انجن پر فائرنگ تاہم جانی نقصان نہیں ہو،،ٹرین کو دوزان ریلوےاسٹیشن پر روک دیا گیا،ا ریلوے حکام کے مطابق سوموار کے روزپائلٹ انجن معمول کی نگرانی میں مصروف تھا کہ کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے قریب مسلح افراد نےقریبی پہاڑوں سے پائلٹ انجن پر فائرنگ۔کردی اور فرار ہوگئے انجن کو پانچ گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا پائلٹ انجن کو باحفاظت دوزان ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا واقعہ کے بعد پشارو جانے والی جعفرایکسپریس کو کولپور اسٹیشن پر روک دیا گیا سیکورٹی کلئیرنس کے بعد جعفر ایکسپریس کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا پائلٹ انجن کوئٹہ سے سبی تک ٹریک کی کلئیرنس کرتا ہے واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے،لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق لاہور پاکستان ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے کو ئٹہ ڈویژن میں ٹرین روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے سوموار کو بھی نگرانی کیلیے پائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر تقریباً 10 بجے نامعلوم سمت سے تین گولیاں چلائی گئیں خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، تمام مسافر محفوظ ہیں پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔